مہنگائی کم کرنے کیلئے ایک اعلان اور ہوگا، حماد اظہر

حکومت نے گندم اور چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ تسلیم کر لیا ، وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا ہے کہ رپورٹ منظر عام پر لائی جائے گی۔مہنگائی کم کرنے کیلئے آج کے بعد بھی ایک اعلان کیا جائے گا۔ 

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ حکومت نے دسمبر تک گردشی قرضے ختم کرنے ہیں۔ ماضی کی حکومت کے اقدامات نے ملک کو اقتصادی طور پر نقصان پہنچایا، خسارہ موجودہ حکومت کو پورا کرنا پڑرہا ہے، انھوں نے مہنگائی میں اضافے کا اعتراف کیا اور کہا کہ حکومت کو سخت فیصلے کرنے پڑے، گیس اور بجلی کی قیمتیں مجبوری میں بڑھائی گئیں۔

اس سے پہلے نون لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے گندم اور چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومت کی تبدیلی کیلئے سازش کرے گی نہ ڈیل کرے گی، چاہتے ہیں حکومت کی تبدیلی آئینی طریقے سے ہو، چینی بحران کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے اس حکومت کے کفیل ہیں حکمران خود اپنے دشمن ہیں ، اپوزیشن  نے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑا، اس موقع پر سرکاری بنچ سے خاتون رکن نے بولنا شروع کیا تو خواجہ صاحب کو جوش آگیا ، کہہ دیا انکو وربل ڈائریا ہے انھیں بولنے دیں۔

ٹرینڈنگ

مینو