آئی ایم ایف کا اضافی فنڈ دینے کا اعلان

آئی ایم ایف نے انسداد کورونا اور ریلیف اقدامات کیلئے پاکستان کو اضافی فنڈ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جیارجیوا نے بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈ انسداد کورونا اور ریلیف کاموں کیلئے پاکستان کو اضافی فنڈ دینے کی جلد منظوری دے گا۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے ایک روز پہلے ہی بتایا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے اضافی 1 اعشاریہ 4 ارب ڈالر مانگے ہیں، اب کرسٹالینا جیارجیوا نے کہا ہے کہ کورونا کے بعد پیدا صورتحال پاکستانی معیشت کیلئے چیلنجز ہے اور آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ اضافی فنڈ کے علاوہ آئی ایم ایف نے 3 جولائی 2019 کو پاکستان کیلئے 6 ارب ڈالر قرض کی منظوری دی تھی، یہ رقم 3 سال کے دوران اقساط میں ادا کی جائے گی۔

ٹرینڈنگ

مینو