آنگن ٹیڑھا دیکھیں، ماہرہ خان کا مشورہ

لاک ڈاؤن کے دوران مسلسل گھر میں رہنا واقعتا مشکل کام ہے ، اداکارہ ماہرہ خان نے یہی مشکل آسان کردی ہے اور اپنے فینز کو  ڈرامہ آنگن ٹیڑھا دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں اپنے کالج کے دور کا ذکر کیا اور بتایا کہ وہ آنگن ٹیڑھا کی ڈی وی ڈی لے کر گھر جایا کرتی تھیں۔

ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ فارغ وقت میں گندے سے صوفے پر بیٹھ کر آئسکریم کھاتے ہوئے ڈرامہ دیکھتی تھیں۔

ماہرہ خان نے فینز سے کہا کہ اگر وہ یہ ڈرامہ دیکھ چکے ہیں تو دوبارہ دیکھیں۔

ٹرینڈنگ

مینو