آپ ذرائع آمدنی پر مطمئن نہیں کرسکے، لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

جسٹس مظاہر علی اکبر کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ انکم ٹیکس ریٹرن میں ہر چیز واضح ہے، ایف بی آر ریکارڈ میں بھی تمام تفصیلات درج ہیں ، نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ آفتاب احمد نے شہباز شریف خاندان کیلئے جعلی ٹی ٹیز کے ذریعے پیسے بھيجنے کا اعتراف کيا۔ محبوب علی نامی پاپڑ فروش کی طرف سے پيسے آئے جو کبھی بيرون ملک نہيں گيا۔

عدالت نے حمزہ شہباز کے وکیل سے پوچھا کہ ذرائع آمدن بتا دیں، آپ اب تک مطمئن نہیں کرسکے ، آپ کی ساری باتیں مان لیں تو منی لانڈرنگ کا قانون ہی ختم ہوجائے گا۔ حمزہ شہباز کے وکیل بولے یہ جس وقت کی بات ہے تب حمزہ شہباز عوامی عہدہ نہیں رکھتے تھے۔ اثاثوں ميں 41 کروڑ کا اضافہ 15 سال میں ہوا۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر لیگی رہنما کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

ٹرینڈنگ

مینو