ارکان گھتم گتھا، اجلاس ملتوی کرنا پڑگیا

وزیر توانائی عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں نام لئے بغیر کہا کہ ایک صدر مسٹر 10 پرسنٹ مشہور تھے تو اپوزیشن بپھر گئی، ارکان گھتم گتھا ہوگئے اور ہنگامہ بڑھا تو اجلاس ملتوی کرنا پڑگیا۔

وزیرتوانائی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک صدر ہوتے تھے جو مسٹر ٹین پرسنٹ مشہور تھے، اس پر پیپلزپارٹی نے احتجاج شروع کردیا، پارٹی ارکان نے عمر ایوب کی چیئر کا گھیراؤ کیا اور ایوب ڈکٹیٹر کے نعرے لگائے ، پیپلز پارٹی رہنماوں نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑدیں جبکہ رہنما پیپلزپارٹی آغا رفیع اللہ حکومتی ارکان سے گتھم گتھا ہوگئے۔ ہنگامے کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس کی کارروائی پہلے 10 منٹ کیلیے معطل کی پھر اجلاس صبح 11 بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

ٹرینڈنگ

مینو