مسجد الاقصی میں تشدد اور فلسطین میں فضائی حملوں کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ چھڑ گئی، اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد اٹھائیس ہوچکی ہے جبکہ حماس نے راکٹ حملوں میں اسرائیل کی کئی اہم تنصیبات کو تباہ کردیا ہے اور مزید ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

غزہ میں معصوم شہریوں کی شہادت کے بعد حماس نے تل ابیب پر راکٹ باری تیز کردی، حماس نے ڈیڑھ سو راکٹ فائر کرنے کی تصدیق کی ہے جبکہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ابتک تین سو راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ اسرائیل پر حملے سے تیل کی تنصیبات اور بجلی گھر تباہ ہوگئے۔
Direct hit to Ashkelon power plant.
If Gaza loses electricity, so will Ashkelon. pic.twitter.com/XUum05BJ93
— Lebanese News and Updates (@LebUpdate) May 11, 2021
Ashkelon oil installations.
It usually, as mentioned by @Samir_Madani, that it contains Russia, Azeri, and Kurdish oil. pic.twitter.com/UpekO9nQiY
— Lebanese News and Updates (@LebUpdate) May 11, 2021
حماس نے راکٹ حملوں سے تل ابیب کو بھی نشانہ بنایا ہے ، اسرائیل نے بھی حملوں کی تصدیق کی ہے اور اسرائیلیوں کی ہلاکتیں تین ہوچکی ہیں، سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو سے بھی نقصان کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
WATCH: #TelAviv has been hit with rockets launched by Hamas tonight hours after Israeli air strikes destroyed a residential block in Gaza pic.twitter.com/hsoSE6BwHs
— Middle East Eye (@MiddleEastEye) May 11, 2021
JUST IN – Massive explosion after a direct hit near Ashkelon, Israel.pic.twitter.com/d1xH1TSR80
— Disclose.tv 🚨 (@disclosetv) May 11, 2021
غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں بھی تیزی آگئی ہے اور صہیونی فورسز کی بمباری سے تیرہ منزلہ عمارت ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہے۔
Israel bombed 13 storey Hanadi Tower in Gaza.#GazaUnderAttack #PalestinianLivesMatter#Palestine
— Md Asif Khan (@imMAK02) May 11, 2021
بمباری سے شہید فلسطینیوں میں دس بچے اور حماس کے پندرہ کمانڈرز بھی شامل ہیں جبکہ تین سو سے زائد افراد زخمی ہیں۔ وسطی غزہ میں حملے سے حماس کا اسکول تباہ کیا گیا جبکہ مشرقی غزہ میں پلاسٹک فیکٹری کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ غزہ کی پٹی اور خان یونس میں ان گنت گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔
Watch how fear and panic are in the hearts of children, women and the elderly from the Israeli offensive bombing#Gaza_under_attack pic.twitter.com/vHpTYog1qS
— Aya Isleem 🇵🇸 #Gaza (@AyaIsleemEn) May 11, 2021
Haifa-Occupation forces opened fire at protestors showing solidarity for Jerusalem and Gaza.(R) pic.twitter.com/VikoZvMBLN
— TIMES OF GAZA (@Timesofgaza) May 11, 2021
یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئی تھیں جب مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح سے فلسطینی مسلمانوں کو گھروں سے بے دخل کرکے یہودیوں کو آباد کرنے کا سلسلہ شروع ہوا ، اسی دوران اسرائیلی فورسز نے جمعۃ الوداع کو مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پر چڑھائی کی اور کئی نمازی زخمی کردیئے، اس بربریت کے بعد حماس نے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔