حادثہ شکر پڑیاں کے قریب پیش آیا

اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے قریب جنگل میں ایف 16 گر کر تباہ ہونے سے ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ 23 مارچ پریڈ کی ریہرسل کر رہا تھا، تحقیقات کیلئے بورڈ بنادیا گیا ہے۔

سیکیورٹی اہلکار علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔ مقامی افراد نے بتایا کہ ایسا لگا طیارہ بے قابو ہوچکا ہے، البتہ پائلٹ اسے آبادی سے دور لے جانے میں کامیاب ہوگیا۔

طیارہ گر کر تباہ

طیارہ گر کر تباہ

Posted by Zabar News on Tuesday, March 10, 2020

قومی اسمبلی میں شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ کی گئی، وزیراعظم عمران خان نے ونگ کمانڈر کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے نعمان اکرم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو