اسلام آباد کی 71 رنز سے فتح

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز کو 71 رنز سے شکست دیدی، اسلام آباد کے کولن منرو کو 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

لاہور قلندرز کی ایک میچ جیتنے کی خوشی اگلے ہی روز غارت ہوگئی ، اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور کو 199 رنز کا ہدف دیا جو پہاڑ بن گیا۔

اسلام آباد کے اوپنر لیوک رونکی 48 ، شاداب خان 7 اور کولن انگرام 29 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ کولن منرو نے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ آصف علی 20 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندر کی بیٹنگ شروع ہوئی تو فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے کرس لین کو صفر پر پویلین بھیج دیا۔ محمد حفیظ اس میچ میں بھی نہ چل سکے اور 10 رنز بنا کر چلتے بنے، باقی کھلاڑی بھی تو چل میں آیا پر عمل کرتے نظر آئے۔ سلمان بٹ 21، بین ڈنک 25، سمت پٹیل 6، محمد فیضان 6، کپتان سہیل اختر 8 ، پراسانا 8 اور سلمان ارشاد ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ عثمان شنواری نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسلام آباد کے رومان رئیس اور ظفر گوہر نے 3 ، 3 ، شاداب خان نے 2 ، عاقف جاوید اور ڈیل اسٹین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹرینڈنگ

مینو