ایلکس ہیلز کے شاندار 52 رنز

کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے 14 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5وکٹوں سے ہرا دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کی ، اوپنر لیوک رونگی نے شاندار اننگز کھیلی اور 58 گیندیں کھیل کر 87رنز بنائے۔

کپتان شاداب نے 31 بالوں پر 54 رنز اسکور کئے۔

کولن منرو نے ایک ، رضوان حسین نے 22 اور کولن انگرام نے 16 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کے محمد عامر ، عماد وسیم اور عمر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کراچی کنگز کی بیٹنگ شروع ہوئی تو بابر اعظم بغیر اسکور کئے رن آوٹ ہوگئے۔

کراچی کنگز کے شرجیل خان نے 38 رنز بنائے اور رومان رئیس کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔

کراچی کے کیمرون ڈیلپورٹ نے 38 رنز بنائے اور ڈیل اسٹین نے ان کی وکٹ لی۔

کراچی کنگز کے ایلکس ہیلز نے زبردست اننگز کھیلی اور زور دار شاٹس لگائے، ایلکس 52 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔افتخار احمد رضوان حسین کی ڈائریکٹ تھرو پر رن آوٹ ہوئے۔ کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 184 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ٹرینڈنگ

مینو