اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مدت بڑھا دی ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اس دوران وزرائے اعلی نے ویڈیو لنک کے ذریعے تفصیلات بتائیں ارو تجاویز پیش کی۔

کمیٹی اجلاس میں لاک ڈاون مزید 2 ہفتے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا البتہ صوبائی حکومتیں حالات کے مطابق فیصلہ کرسکیں گی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا کہ لاک ڈاؤن  9 مئی تک برقرار رہے گا ، اس دوران کورونا ٹیسنگ میں اضافہ کیا جائے گا۔

ٹرینڈنگ

مینو