سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

حکومت نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے اسمبلی میں بل پیش کرنے کا اعلان کردیا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی تاکہ جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم ہوسکیں۔  

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں، وزیراعلی پنجاب نے جنوبی پنجاب کیلئے 35 فیصد فنڈ مختص کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی اور ایڈیشنل سیکریٹری آئندہ ماہ تعینات کردیئے جائیں گے۔ ایک افسر کا بہاولپور اور دوسرے کا ملتان میں دفاتر قائم کیا جائے گا، صوبائی دارالحکومت کا فیصلہ اسمبلی کرے گی، جنوبی پنجاب صوبہ بنے گا تو اسے این ایف سی سے حصہ بھی ملے گا۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ نون لیگ کے صدر شہباز شریف ماضی میں جنوبی پنجاب کو حق دینے کی بات کرتے رہے ہیں، ماضی میں دو تہائی اکثریت ہونے کے باوجود نون لیگ نے کچھ نہیں کیا۔ توقع ہے نون لیگی ارکان اب اپنی قیادت کو قائل کرلیں گے۔

وزیرخارجہ نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری بھی جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے پر زور دیتے رہے ہیں، امید ہے اب بل پیش ہوگا تو پیپلزپارٹی اپنے موقف کے مطابق حمایت کرے گی۔

ٹرینڈنگ

مینو