اسنوکر کلب کھولے جائیں، ورلڈ چیمپئن کی اپیل

بازار کھل گئے ، شاپنگ مالز کھل گئے ، بسیں چلنے لگی، اسنوکر کلبز کب کھلیں گے۔ 2بار کے ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے بھی کلب کھولنے کی اپیل کردی۔

محمد آصف نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ اسنوکر سے وابستہ افراد کلبز کی بندش سے پریشان ہیں، دو ماہ سے اسنوکر کلب بند ہیں اور ان سمیت کھیل سے وابستہ تمام افراد کا ذریعہ معاش یہی ہے۔

پاکستان کا نام روشن کرنے والے اس کھلاڑی نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے کلب کھولنے کی اپیل کی اور یقین دہانی کرائی کہ کلب مالکان حکومتی ایس او پیز پر عمل کریں گے۔

ملک میں اسنوکر مقبول گیم بن چکا ہے اور اب لڑکیاں بھی اس میں دلچسپی لی رہی ہیں، کلبز جا کر پریکٹس کرنے والوں نے بھی محمد آصف کے موقف کی تائید کی ہے اور حکومت سے کہا ہے کہ اسنوکر کلبز کیلئے جلد از جلد ایس او پیز طے کئے جائیں۔

ٹرینڈنگ

مینو