اسٹاک مارکیٹ میں مندی، سونا مہنگا ہوگیا

کورونا وائرس کے اثرات پاکستانی معیشت پر بھی پڑنا شروع ہوگئے ہیں، اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 39 ہزار 143 پر بند ہوا ہے۔ دوسری طرف سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے تولہ اضافہ ہوگیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے دن اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 100 انڈیکس 39 ہزار 143 پوائنٹس پر بند ہوا ، مارکیٹ میں مجموعی طور پر 144 کروڑ حصص کے سودے ساڑھے 5 ارب روپے میں ہوئے اور شیئرز کی مالیت تقریبا 175 ارب روپے کم ہوگئی۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ کے بعد اب پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہوگیا ہے، ایک تولے سونے کی قیمت 2 ہزار روپے بڑھ کر 96 ہزار 300 روپے ہوچکی ہے جبکہ 10 گرام سونا 1715 روپے مہنگا ہوکر 82 ہزار 562 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے دام 40 ڈالر اضافے سے 1684 ڈالر فی اونس ہوچکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو