کورونا نے کاروبار کا ستیاناس کردیا

کورونا کاروبار کا ستیاناس کرنے لگا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک ہفتے میں دوسری بار کریش کرگئی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار کاروبار 45 منٹ کیلئے بند کرنا پڑگیا، 100 انڈیکس میں 1324 پوائنٹس کمی ہوئی اور انڈیکس 36 ہزار 300 کی سطح پر آگیا، شیئرز کی قیمتوں میں کمی کے باعث مارکیٹ کریش کرگئی۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے خطرات کا عالمی معیشت پر برا اثر پڑ رہا ہے، عالمی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے۔

چین ، جاپان ، سنگاپور ، ہانگ کانگ ، امریکا اور بھارت کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی شدید مندی دیکھی جارہی ہے اور دنیا بھر کے سرمایہ کار سر پکڑے بیٹھے ہیں۔

امریکا میں یورپی شہریوں کے داخلے پر پابندی کے بعد فضائی کمپنیز کو شدید خسارے کا سامنا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بھی گر گئی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو