اسٹیٹ بینک نے میٹھی عید کڑوی کردی

اسٹیٹ بینک نے میٹھی عید کڑوی کردی ، اس بار بڑوں ہی نہیں بچوں کی عید کا مزہ بھی کرکرا ہوگا۔

لاک ڈاون اور سماجی فاصلے کی پابندی نے عید روایتی انداز سے منانے کا امکان تقریبا ختم کردیا ہے ، سونے پر سہاگا اسٹیٹ بینک کا اعلان ہے کہ اس بار کرارے نوٹ جاری نہیں کئے جائیں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ بینکوں نے کورونا وبا پھیلنے سے روکنے کیلئے غیرمعمولی اقدامات کئے ہیں۔

مرکزی بینک کی جانب سے اس عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کئے جانے پر شہریوں خصوصا بچوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو