اسپیکر قومی اسمبلی کو کورونا

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، ان کی بیٹی اور بیٹے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ 

اسد قیصر ، ان کی بیٹی اور بیٹے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ اب ان افراد سے ملنے والوں کے ٹیسٹ کئے جائیں گے، اسپیکر نے خود بھی ٹویٹ کرکے متاثر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

اسد قیصر نے بتایا کہ وہ ایک ہفتے سے کہیں آجا نہیں رہے تھے ، انھیں 2 ، 3 دن سے بخار تھا اور کبھی کبھی چکر آتا ہے ، ڈاکٹر نے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے، اسپیکر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ خوف زدہ نہ ہوں اور احتیاط کریں۔

اس سے پہلے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا 27 اپریل کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ ان دنوں قرنطینہ میں ہیں۔

سندھ اسمبلی کے رکن عبدالرشید اور معروف سماجی کارکن فیصل ایدھی بھی کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ان دنوں قرنطینہ میں ہیں، وزیرتعلیم سندھ سعید غنی متاثر ہوئے تھے اور اب صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو