اسکردو کا درجہ حرارت منفی 18

ملک کے بیشتر علاقے ان دنوں سردی کی شدید لپیٹ میں ہیں اور بلوچستان میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پیر کی رات شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، کوئٹہ، قلات ، مستونگ ، حضدار ، گوادر ، قلعہ عبداللہ ، زیارت ، پشین اور ہرنائی میں بارش ہوگی اور پہاڑوں پر برف پڑے گی۔

اسکردو ان دنوں ملک کا سب سے سرد علاقہ ہے جہاں درجہ حرارت منفی 18 تک پہنچ چکا ہے ، استور منفی 12 ، گوپس منفی 11 ، کالام منفی 10، پارہ چنار منفی 7، ہنزہ منفی 6 اور گلگت میں منفی 5 ڈگری سینیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آئندہ 3 روز کے دوران کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 11اعشاریہ 5 اور زیادہ سے زیادہ 29 رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو