وفاق مزید موثر اقدامات کرے، سندھ حکومت کا مطالبہ

گلگت بلتستان میں کورونا کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوگئی ہے، مریض کا تعلق اسکردو سے ہے اور اب ملک میں کیسز کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ سندھ حکومت نے وفاق سے کورونا کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ کردیا ہے۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ 14 برس کا لڑکا اپنی والدہ کے ساتھ ایران سے 25 فروری کو وطن اور 4 مارچ کو اسکردو پہنچا تھا،اسے سٹی اسپتال اسکردو کے آئیسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے ، مریض کے اہلخانہ کے نمونے تصدیق کیلئے اسلام آباد بھیج دیئے گئے ہیں۔

گزشتہ روز کوئٹہ ، کراچی اور حیدرآباد میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، سندھ میں مریضوں کی تعداد 15 ہوچکی ہے اور بلوچستان میں پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر ایئرپورٹس اور سرحدوں پر اسکریننگ کا عمل بہتر ہوتا تو مریض شہروں تک پہنچتے۔ وزیراعظم کو مزید اقدامات اور وائرس کی روک تھکام کیلئے کوششوں کی قیادت کرنی چاہئے ، یہ وفاقی حکومت کی ذمے داری ہے کہ ایئرپورٹ اور سرحدی علاقوں میں مانیٹرنگ مزید بہتر کرے۔

ایک سوال پر مرتضی وہاب نے بتایا کہ اسکولوں کی بندش سے متعلق فیصلہ آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔

ٹرینڈنگ

مینو