اس ہفتے کے آخر میں مزید بارش ہوگی

برطانیہ میں طوفان ڈینس کی تباہ کاریاں ختم نہ ہوئیں ، پانی آبادی میں داخل ہوگیا اور خطرات مزید بڑھنے لگے۔

سیلابی ریلے نے ورسٹشائر کے علاقے بیوڈلی کو بھی اپنی لپیٹ میں لےلیا۔

مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی اور اس ہفتے کے آخر میں بھی بارشیں ہوں گی۔

بارش کے سب دریائے سیورن میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی تھی۔ منگل کی شب ریلہ رکاوٹوں کو عبور کرتا ہوا آبادی میں داخل ہوگیا۔

علاقے سے پانی نکالنے کی کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں۔ دریا میں پانی کی سطح رکارڈ بلندی پر پہنچنے کاخدشہ ہے۔

نومبر 2000 میں یہ سطح 5 اعشاریہ پانچ چھ میٹر تھی جبکہ اب عبور ہونے کا اندیشہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ خطرہ شرپشائر کے علاقے آئرن بریج کو ہے۔ آئیں تصاویر کے ذریعے صورتحال کا مزید جائزہ لیتے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو