ایک ہزار طالبان قیدیوں کی اسی ہفتے رہائی متوقع

افغان امن معاہدے پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا، صدر اشرف غنی نے قیدیوں کی رہائی کا اعلان کردیا جبکہ امریکی فورسز کا انخلا بھی شروع ہوگیا ہے۔

امن معاہدے کے تحت انٹرا افغان مذاکرات سے پہلے حکومت 5 ہزار طالبان قیدی رہا کرے گی ، بدلے میں ایک ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی رہائی عمل میں آئے گی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق افغان صدر اسی ہفتے ایک ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا حکم نامہ جاری کرسکتے ہیں۔

افغان صدر نے سول سوسائٹی کے ارکان ، علما اور دیگر نامور شخصیات کی مشاورت سے مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکا نے بھی معاہدے پر عمل کرتے ہوئے فوجی انخلا کا آغاز کردیا ہے ، معاہدے کے تحت امریکی فوجیوں کی تعداد 135روز میں 8 ہزار 6سو کی جائے گی۔

امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے افغان امن معاہدے کی توثیق کی بھی درخواست کردی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو