اقامہ اور مستقل ویزے والے شہری سفر کرسکیں گے

پی آئی اے نے 15 مارچ تک عمرے کیلئے سفر پر پابندی لگادی ، وزٹ ویزوں پر بھی سعودی عرب نہیں جایا جاسکے گا۔

کورونا وائرس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، پی آئی اے سرکولر میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے صرف اقامہ ہولڈرز اور مستقل ویزے والے ہی سعودی عرب کا سفر کرسکیں گے، بزنس ویزوں پر دمام اور ریاض کیلئے سفر ممکن ہوگا، پشاور سے کراچی ہو کر جدہ جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سعودی عرب کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے پہلے ہی عمرہ زائرین اور سیاحتی ویزوں پر آنے والے افراد کا داخلہ عارضی طور پر بند کرچکا ہے۔

سعودی عرب نے گلف کوآپریشن کاؤنسل ممالک کے شہریوں کی آمد و رفت کو بھی معطل کردیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو