پیٹرک کارلینیو کو 366 دن قید کی سزا

امریکا کی مسلم رکن کانگریس الہان عمر کو قتل کی دھمکی دینے والے کو سزا سنادی گئی۔

نیویارک کے رہائشی پیٹرک کارلینیو نے الہان عمر کو سر میں گولی مارنے کی دھمکی دینے کا اعتراف کرلیا، ڈسٹرکٹ جج نے 56 برس کے پیٹرک کارلینیو کو 366 دن قید کی سزا سنائی ہے۔

مجرم کو اپریل میں اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا ، پیٹرک نے مسل مرکن کانگریس کے دفتر میں فون کرکے گالیاں دی تھیں ، اس نے کہا تھا کہ وہ الہان عمر کے سر میں گولی مارنا چاہتا ہے۔

الہان عمر کا تعلق مینی سوٹا سے ہے ، وہ کانگریس کی پہلی باحجاب خاتون رکن ہیں اور امریکی مسلم خواتین کی اہم رہنماوں میں شمار ہوتی ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو