وزیراعظم سمیت نامور شخصیات کا اظہار افسوس

اسرار خان بیوروچیف لاہور

معروف کامیڈین امان اللہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، ان کے انتقال پر جہاں شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد افسردہ ہیں وہیں سیاسی شخصیات نے بھی اظہار افسوس کیاہے۔

امان اللہ چند ماہ سے بیمار تھے ، انھیں گردوں ، پھیپھڑوں اور سانس کی تکلیف تھی، معروف ادکار کو لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

امان اللہ کی طبیعت گزشتہ ماہ بھی خراب ہوئی تھی اور وہ کئی روز زیر علاج رہے تھے۔

انھوں نے ہزاروں اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کیا اور انھیں 2018 میں صدراتی پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے امان اللہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، فردوس عاشق اعوان، چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر شخصیات نے بھی ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ادکار ہمایوں سعید نے امان اللہ کو کامیڈی کنگ قرار دیا اور ان کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

شوبز کی دیگر نامور شخصیات نے بھی امان اللہ کے انتقال کو انڈسٹری کیلئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو