رقم بینظیر نے دی ، خاتون کا جواب ،گورنر ہکابکا

سندھ والوں کے دلوں سے بینظیر بھٹو کی محبت ختم نہیں کی جاسکی، گورنر سندھ عمران اسماعیل ٹھٹھہ پہنچے، اس دوران ان کے ساتھ کھڑے پی ٹی آئی رہنما نے خاتون سے سوال کیا کہ 12 ہزار روپے کس نے دیئے ہیں، خاتون نے جواب دیا کہ رقم بینظیر نے دی ہے، اس پر سب لوگ ہکا بکا رہ گئے، کھلاڑی رہنما بتاتا رہا کہ یہ امداد عمران خان نے دی ہے لیکن خاتون نے مان کر نہیں دیا، آئیں دلچسپ ویڈیو دیکھیں

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے بھی ایک ویڈیو شیئر کی ہے ، آئیں سنتے ہیں خاتون نے وفاقی وزیر علی زیدی سے کیا کہا۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ آپ بینظیر کو لوگوں کے دلوں اور دماغوں سے نہیں نکال سکتے، انھوں نے کہا کہ کیمروں کی تعداد دیکھیں ، اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ پی ٹی آئی وزرا کا میڈیا اسٹنٹ ہے۔

ایک خاتون نے علی زیدی سے کہا کہ سعید غنی اچھے ہیں، اس پر وفاقی وزیر کو پوچھنا پڑگیا ہم بھی اچھے ہیں ؟

ٹرینڈنگ

مینو