امریکا:مسلسل دوسرے روز ڈھائی ہزار اموات

کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار سے بھی بڑھ گئی ، کیسز 20 لاکھ 75 ہزار ہوگئے۔ امریکا میں مزید ڈھائی ہزار ، اسپین 453، اٹلی 578، فرانس 1438 ، جرمنی 97 ، برطانیہ 761، ایران 94 ، کینیڈا 103 ، سعودی عرب 6 اور عرب امارات میں 5 افراد لقمہ اجل بن گئے.

مسلسل دوسرے روز لگ بھگ 2500 اموات ، امریکا میں ہر اگلہ دن پچھلے روز سے بھیانک ثابت ہورہا ہے ، ملک میں ساڑھے 28 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، ساڑھے 6 لاکھ کیسز ہیں اور صرف نیویارک میں 11 ہزار 586 افراد زندگی کی بازی ہارے ہیں ، نیوجرسی کی ہلاکتیں چین میں اموات کے قریب ہیں ، میساچوسٹس ، لوزیانا اور مشن گن ایسی ریاستیں ہیں جہاں ہزار ہزار سے زائد افراد دم توڑ چکے ہیں۔ پنسلوانیا ، کیلی فورنیا ، الی نوائے ، فلورڈیا اور کینیٹیکٹ میں بھی وبا کنٹرول سے باہر ہے۔

کینیڈا میں دوسرے روز 100 سے زائد اموات کے بعد ہلاکتیں ایک ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے ، مزید 12 سو مریض رپورٹ ہوئے ہیں اور کیسز 28 ہزار سے زائد ہیں۔

وبا نے برطانیہ میں مزید 761 گھر اجاڑے ہیں اور ابتک 12 ہزار 868 افراد زندگیوں سے محروم ہوچکے ہیں ، کیسز ساڑھے 98 ہزار ہیں اور ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ فرانس میں ہلاکتیں 17 ہزار 167 ہوچکی ہیں اور ایک لاکھ 48 ہزار شہری متاثر ہوئے ہیں۔

اٹلی میں 61 ہزار 645 اموات ہوچکی ہیں اور اب بھی ڈھائی ہزار نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جرمنی میں 3ہزار 600 ہلاکتوں کے بعد صورتحال کچھ بہتر ہوئی ہے ، چانسلر اینگلا مرکل نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ لوگوں کو پبلک ٹرانسپورٹ اور دکانوں میں ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے، اگلے ہفتے سے چھوٹی دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے گی اور اسکول 4 مئی سے کھولے جائیں گے۔

وبا اسپین میں 18 ہزار 700 افراد سے زندگیاں چھین چکی ہے ، ایران میں 4 ہزار 777 ، سعودی عرب میں 79 اور عرب امارات میں 33 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو