امریکا: اموات اٹلی سے زیادہ، ہلاکتیں 21ہزار

امریکا کورونا سے اموات میں اٹلی کو پیچھے چھوڑ کر سرفہرست آگیا، مزید 1700 افراد کی ہلاکت کے بعد اب مجوعی تعداد 21 ہزار ہوگئی ہے، کیسز ساڑھے 5 لاکھ کے قریب ہیں ، سب سے زیادہ برا حال نیویارک کا ہے جہاں مزید 783 افراد زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور تعداد 8 ہزار 627 ہوگئی ہے۔

کورونا وبا سے اموات نے امریکی شہریوں کو خوفزدہ کردیا، ہنستے بستے شہر ویران ہوگئے ، وہ گلیاں جہاں قہقہے گونجتے تھے اب سناٹا ہے البتہ قبرستان آباد ہوچکے ہیں۔

قبروں پر رکھے تازہ پھول گھروں کی تباہی کا احوال اور شہروں کی روداد بیان کر رہے ہیں۔

نیویارک میں 8 ہزار سے زائد نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں ، کیسز کی تعداد پونے 2 لاکھ سے زائد ہے اور ان میں فائر ڈپارٹمنٹ کے 700 سے زائد ملازمین بھی شامل ہیں جبکہ 9 ہزار سے زائد شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

شہر شہر عارضی اسپتال قائم کئے گئے ہیں لیکن مریض بڑھتے جارہے ہیں ، نیوجرسی میں 21 سو اموات ہوچکی ہیں اور اب ریاست کے ویئر ہاوس مں صرف 61 وینٹی لیٹرز رہ گئے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ حکام وائٹ ہاوس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ مشی گن ، کیلی فورنیا اور الی نواے میں بھی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جارہی ہیے۔

ٹرینڈنگ

مینو