امریکا ایران کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات پر آمادہ

واشنگٹن نے تہران سے سنجیدگی کے ساتھ غیرمشروط مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی، امریکا نے اقوام متحدہ کو خط لکھ کر  جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کو دفاعی اقدام قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلی کرافٹ نے خط میں کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے عالمی امن کو مزید نقصان نہ ہو اور ایرانی حکومت مزید جارحیت نہ کرے۔

انھوں نے خط میں لکھا کہ اقوام متحدہ کی شق 51 کے تحت جنرل قاسم سلیمانی پر حملہ درست تھا ، واشنگٹن مشرق وسطی میں اپنے اہلکاروں اور مفادات کا تحفظ کرنے کیلئے  مزید اقدام کرے گا۔

ایران نے بھی اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے اور عراق میں امریکی اڈوں پر حملے کیلئے شق 51 کا سہارا لیا ہے ، ایرانی سفیر ماجد تخت روانچی نے لکھا کہ ایران جنگ چاہتا ہے نہ کشیدگی میں اضافہ ، اپنے دفاع کیلئے عراق میں امریکی اڈے کو نشانہ بنا کر مناسب جواب دیا گیا، کارروائی میں احتیاط برتی گئی اور صرف امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکا اور ایران نے اپنے اپنے اقدامات کیلئے شق 51 کا سہارا لیا ہے ، اس شق کے تحت حملہ آور ملک پر لازم ہے کہ وہ سلامتی کونسل کو فوری آگاہ کرے کہ انھوں نے اپنے دفاع میں یہ قدم اٹھایا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو