امریکا : سماجی فاصلے کی ہدایت نظرانداز

کیسا کورونا کہاں کی اموات، نیویارک اور نیوجرسی کے لوگوں نے سماجی فاصلے کی ہدایات نظرانداز کردیں۔

امریکی نیوی اور ایئرفورس کے پائلٹس نے دریائے ہڈسن کے اوپر پرفارم کیا ، اس اقدام کا مقصد کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف ہیلتھ ورکرز کی خدمات کا اعتراف اور انھیں سیلیوٹ پیش کرنا تھا۔

نیویارک شہر میں لوگوں کی بڑی تعداد سماجی فاصلے کا قانون نظر انداز کرکے تھنڈر برڈز اور بلیو اینجلز کی پرفارمنس دیکھنے نکل آئی۔

نیویارک ہی نہیں نیوجرسی میں بھی لوگوں کی بے فکری دیکھ کر ایسا محسوس ہوا جیسے کورونا سے اموات ہوئی ہی نہیں۔

اگرچہ بلیو اینجلز نے وارننگ جاری کی تھی اور لوگوں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی تھی لیکن شہریوں نے سنی ان سنی کردی۔ آئیں خطروں کے کھلاڑیوں کی چند تصاویر دیکھ لیں۔

ٹرینڈنگ

مینو