امریکا: لاک ڈاؤن برقرار یا 2 لاکھ اموات

امریکا کی ہوم لینڈ سیکیورٹی اور محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ 30 روزہ لاک ڈاون اٹھایا گیا تو اموات کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق ہوم لینڈ سیکیورٹی اور محکمہ صحت نے ٹرمپ انتظامیہ پر واضح کردیا ہے کہ لاک ڈاؤن 30 روز رہنا چاہئے ورنہ صورتحال انتہائی خراب ہوجائے گی۔

دونوں اداروں کی وارننگ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ٹرمپ لاک ڈاون جلد ختم کرنا چاہتے ہیں۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ نیویارک ، مسیاچوسس اور الی نواے میں کیسز کی رکارڈ تعداد موسم گرما کے وسط میں متوقع ہے۔

امریکا میں وبائی امراض کے ماہر اور صدر کے مشیر ڈاکٹر فاوچی بھی لاک ڈاؤن جلد ختم کرنے کے مخالف ہیں ، وہ واضح کرچکے ہیں کہ لاک ڈاون ختم ہونے کا فیصلہ حکومتی اہلکار نہیں کورونا وائرس کرے گا۔

ٹرینڈنگ

مینو