برطانیہ سے بھی سفری پابندیوں پر غور

امریکا میں کورونا وائرس سے مسلسل ہلاکتوں کے بعد نیشنل ایمرجنسی لگادی گئی ہے، صدر ٹرمپ نے وائرس کی روک تھام کیلئے 50 ارب ڈالر جاری کرنے کا اعلان کیا ہے اور بتایا ہے کہ وہ یورپی ممالک کے بعد اب برطانیہ سے بھی سفری پابندیوں پر غور کررہے ہیں۔

روز گارڈن میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ یورپ سے امریکا آنے پر پابندی لگادی گئی ہے، امریکی شہری اسکریننگ کے بعد واپس آسکتے ہیں۔

ٹرمپ نے تمام اسپتالوں کو ایمرجنسی پلان بنانے کی ہدایت کی اور بتایا کہ وہ ہاوس میں ڈیموکریٹس کے کورونا وائرس بل کی فوری حمایت نہیں کرسکتے، اس بل میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے باعث ملازمتوں پر نہ جانے والے ملازمین کو بھی تنخواہ دی جائے۔

صدر نے کورونا ٹیسٹ کی رفتار سست ہونے کی ذمے داری لینے سے انکار کیا اور اس سوال پر کہ کورونا مریضوں سے رابطے میں آنے کے باوجود انھوں نے ٹیسٹ کیوں نہیں کرایا ٹرمپ نے جواب دیا کہ انھوں نے یہ نہیں کہا کہ وہ ٹیسٹ نہیں کرائیں گے۔

ٹرینڈنگ

مینو