امید کا دیا ، آندریا بوچیللی کا گیت ، ویڈیو

ناامیدی کے دور میں امید کا دیا روشن کرنے والے نے دنیا کو آبدیدہ کردیا۔ اٹلی سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مقبول ترین اوپرا سنگرز میں سے ایک آندریا بوچیللی نے میلان کے تاریخی مقام کے اندر اور باہر تنہا کھڑے ہو کر ایسا درد بھرا گیت گایا ہے کہ سننے والوں کے دل تڑپ گئے۔

کورونا سے اجڑے اٹلی کی خالی شاہراہیں اور تنگ گلیاں ان کے گیت سے ایسی گونجیں کہ سحر انگیز آواز دنیا بھر میں پھیل گئی۔

ایسٹر پر گایا ہوا یہ گیت اب تک 40 لاکھ سے زائد افراد سن چکے ہیں۔

61 برس کے اطالوی سنگر کو گیت رکارڈ کرنے کیلئے میلان کیتھڈرل میں جانے کی خصوصی اجازت دی گئی تھی۔

آندریا بوچیللی کا یہ گانا یورپ میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرتا رہا ، اٹلی میں کورونا وائرس 20 ہزار سے زائد افرادکی جان لے چکا ہے اور اب لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو