انسان مریخ پر بھیجنے کا خواب چکنا چور

ایلن مسک کا انسانوں کو مریخ پر بھیجنے کا منصوبہ ٹیسٹ میں ناکام ہوگیا ہے۔ اسپیس ایک کا پروٹوٹائپ اسٹار شپ راکٹ فضا میں بلند ہی نہیں ہو پایا اور دھماکے سے ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔

نیکسٹ جنریشن اسٹار شپ راکٹ امریکا کی ریاست ٹیکساس سے لانچ کیا گیا تھا۔ اسے ایس این ون کا نام دیا گیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ پروٹوٹائپ اپنے اندر موجود مائع نائٹروجن کو محفوظ رکھنے میں ناکام ہوگیا۔

راکٹ کو مدار میں چکر لگانا تھا مگر اسکی تباہی نے ایلن مسک کو ہی چکرا دیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو