انسداد دہشت گردی،خطے میں امن آئے گا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن واستحکام کی صورت میں سامنے آئیں گے۔

آپریشن ردالفساد کے 3 برس مکمل ہونے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کو فخر قرار دیا، انھوں نے کہا کہ پاک فوج ملکی سالمیت کے خلاف کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کا آغاز 22 فروری 2017 کو ہوا، آپریشن کا مقصد دہشت گردی اور شدت پسندی سے نمٹا تھا، اس پورے عمل میں قوم نے سیکیورٹی فورسز کی بھرپور حمایت کی، دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ میں جان ومال کا نذرانہ دینا پڑا، تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو