انکوائری کمیشن کو دھمکیاں دینے کا انکشاف

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آٹا اور چینی بحران پر 25 اپریل کو کمیشن کی رپورٹ آئے گی، اس کے بعد مزید ایکشن ہوگا۔ وزیراعظم نے کمیشن ارکان کو دھمکیاں دینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، عمران خان نے بتایا کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹس ان کی ہدایت پر جاری کی گئیں۔ ملوث افراد کے خلاف 25 اپریل کے بعد قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔ گڈگورننس اور شفافیت یقینی بنانا پارٹی منشور کا حصہ ہے۔

مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے انکوائری کے ارکان کو دھمکیاں دیئے جانے کا انکشاف کیا، انھوں نے بتایا کہ دھمکیاں دینے والوں کو خبردار کردیا ہے دوبارہ ایسا کیا تو سخت ایکشن ہوگا۔

ٹرینڈنگ

مینو