ایئرلائن انڈسٹری کا بحران، ملازمین کی چھانٹیاں

کورونا وائرس نے ایئرلائنز انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا۔ خسارہ بڑھا تو نوبت ملازمین کی چھانٹیوں تک آگئی۔

سفری پابندیوں کے باعث ایئرلائن انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، نیدر لینڈز کی قومی ایئر لائن کے ایل ایم نے 2 ہزار ملازمین نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔

برٹش ایئرویز ان دنوں بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، ایئرلائنز کے سربراہ نے 45 ہزار ملازمین کو خط لکھ دیا ہے اور کہا ہے کہ حالیہ مالیاتی بحران 2018 کے اقتصادی بحران ، سارس وائرس اور نائن الیون سے بھی زیادہ برا ہوگا، چھانٹیوں کیلئے تیار رہیں۔

کینیڈا کی ویسٹ جٹ نے 50 فیصد فضائی میزبانوں کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے یہ اقدام دنیا کے مختلف ممالک میں پروازوں کی مسلسل منسوخی کے سبب کیا گیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو