ایران: جاں بحق افراد کی تعداد 66 ہوگئی

ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر محمد میر محمدی سمیت مزید 12 کورونا مریض جاں بحق ہوگئے اور جاں بحق افراد کی تعداد 66 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس نے چین کے بعد سب سے زیادہ ایران کو متاثر کیا ہے۔ 71 برس کے میر محمدی تہران کے اسپتال میں زیر علاج تھے ، ان کی والدہ کا چند دن پہلے انتقال ہوا تھا۔

ایران میں کورونا کے 523 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور تعداد 1501 ہوگئی ہے جبکہ 291 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

صورتحال خراب ہونے کے باوجود تہران نے وائرس سے نمٹنے کیلئے امریکی وزیرخارجہ کی پیشکش مسترد کردی ہے، حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ اگلے 2 ہفتے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو