ایران کی 52 تنصیابات پر تباہ کن حملے کی امریکی وارننگ

ویب ڈیسک

35 امریکی تنصیبات پر حملے کی ایرانی دھمکی کے جواب میں امریکا نے 52 ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی وارننگ دے دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی کمانڈر کی دھمکی کے جواب میں کہا ہے کہ امریکی تنصیابات پر حملہ کیا گیا تو ایران کی 52 تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا، ان میں سے کئی ایران کیلئے انتہائی اہم اور حساس ہیں، یہ کاروائی تیز ترین اور تباہ کن ہوگی۔

امریکی صدر نے کہا کہ 1979 میں تہران میں 52 امریکی شہریوں کو سفارتخانے میں یرغمال بنایا گیا تھا ، واشنگٹن اب مزید خطرہ نہیں لے گا۔

صدر ٹرمپ کا یہ ٹویٹ ایسے وقت میں آیا ہے جب ایک طرف امریکا کو دھمکیاں دی جارہی ہیں اور ہفتہ کو بغداد میں امریکی ایئربیس کے قریب راکٹ حملہ بھی کیا گیا تھا۔ عالمی میڈیا کے مطابق یہ ممکنہ طور پر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر ردعمل ہوسکتا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو