ایونٹ 24 ستمبر سے شروع کرنے کی تجویز

کورونا وائرس کے باعث ملائیشیا میں ہونے والا سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا۔

ملائیشیا میں کورونا وائرس کے 29 کیسز سامنے آئے ہیں اور ان میں سے 22 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ خدشات ابھی ختم نہیں ہوئے، یہی وجہ ہے 11 سے 18 اپریل تک ملائیشیا کے شہر ایپو میں ہونے والا ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث اب اہم ایونٹ کیلئے 24 ستمبر سے 3 اکتوبر تک کی نئی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھی ٹورنامنٹ ملتوی ہونے کی تصدیق کردی ہے ، ہیڈکوچ خواجہ جنید نے بتایا کہ اب کھلاڑیوں کا اعلان نہیں ہوگا اور اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ٹرینڈنگ

مینو