ایک تولے سونا ایک لاکھ روپے سے بھی مہنگا

ملک میں ایک تولے سونا خریدنے کیلئے اب ایک لاکھ روپے دینے پڑیں گے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت غیرمعمولی طور پر بڑھ گئی، ایک اونس سونا 31 ڈالر مہنگا ہو کر ایک ہزار 721 ڈالر کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ کا اثر پاکستان میں صرافہ بازار پر بھی پڑا، ملک میں سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ، پاکستان میں فی تولے سونے کی قیمت 700 روپے بڑھی ، اب ایک تولے سونا ایک لاکھ 4 سو روپے کا ہوگیا، 10 گرام سونے کے دام 600 روپے بڑھ کر 86076 روپے ہوگئے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو