ایک ٹرک پر 3 ٹرک، طوفانی موسم کا سامنا

والوو کمپنی کے اشتہار میں ایک ٹرک پر لدے 3 ٹرکوں کو طوفانی موسم میں سڑک سے گزرتے دکھایا گیا ہے۔

یہ سڑک سوئیڈن کے علاقے گوتنبرگ کی ہے ، گاڑیوں کو سڑک پر لانے سے پہلے یہاں چلا کر ان کی پرفارمنس چیک کی جاتی ہے۔

اشتہار کی خاص بات یہ ہے کہ صرف تلے اوپر ٹرک ہی نہیں ، سب سے اوپر والے ٹرک پر کمپنی کے صدر راجر ایلم بازو پھیلائے طوفان چیلنج کر رہے ہیں۔

4 سال پہلے بھی والوو نے ایسا ہی شاندار اشتہار بنایا تھا جب ہالی ووڈ ایکشن ہیرو ژاں کلود وان ڈیم  کو 2 ٹرکوں کے درمیان کھڑے دکھایا گیا تھا۔

کیمرہ پیچھے ہٹتا ہے تو ٹرکوں کے درمیان فاصلہ بڑھنا شروع ہوتا ہے اور وان ڈیم دونوں ٹرکوں کےدرمیان اسپلٹس کرتے ہیں۔ یہ ویڈیو 100 ملین بار دیکھی جاچکی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو