زائرین میں کورونا ، بلوچستان ذمے دار

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بلوچستان انتظامیہ کو زائرین کے کورونا سے متاثر ہونے کا ذمے دار قرار دے دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے بتایا کہ سندھ کے 853 زائرین تفتان میں تھے جو سکھر پہنچے، تشویش تب شروع ہوئی جب لوگوں کے کورونا سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا، قرنطینہ کا مطلب ایک شخص کا ایک کمرے میں الگ ہونا ہے ، وہاں تو سب ایک ساتھ بیٹھے تھے ، اگر ایک کو کورونا ہوتا تو سب کو لگنا ہی تھا ، کبھی کہا گیا ٹیسٹ کر رہے ہیں کبھی کہا گیا سہولتیں نہیں، الگ الگ کہانیاں سنائی گئیں۔ سندھ حکومت زائرین کو نہیں لائی، یہ کام وفاقی حکومت نے کیا ہے، وہاں درجنوں زائرین ایک ساتھ بیٹھے تھے۔

وزیراعلی نے بتایا کہ ٹیسٹ کی سہولت کا مسئلہ ہے، ٹیسٹ صرف ان لوگوں کے کئے جا رہے ہیں جن میں علامات ہوں یا ان کی ٹریول ہسٹری ہو، حکومت دن میں صرف 200 ٹیسٹ کر سکتی ہے۔

وزیراعلی سندھ نے کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا اور بتایا کہ وہ ریسٹورنٹس بند کرنے کے حامی ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو