پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست

کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دیدی۔

زلمی کے بانٹن اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا، بانٹن 13 رنز بناکر چلتے بنے، حیدر علی 4 اور شعیب ملک 6 رنز بناسکے۔

کامران اکمل نے 26 گیندوں پر 43 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئے، لیام ڈاؤسن 22 رنز بنا کر پویلین لوٹے، کپتان ڈیرن سیمی 30 رنز بناسکے ، لیام لیونگ اسٹون 54 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کنگز کے عمید آصف اور کرس جارڈن نے دو دو جبکہ  عامر اور کیمرون ڈیلپورٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز کے شرجیل خان اور بابر اعظم نے اننگز شروع کی، شرجیل خان نے 11 بالز کھیلیں اور 19 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ ان کی وکٹ حسن علی نے لی، کیمرون ڈیلپورٹ 20 رنزبنا سکے۔

بابر اعظم نے ذمے دارانہ بیٹنگ کی اور نصف سنچری بنائی۔ انھوں نے 56 گیندیں کھیلیں اور 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان عماد وسیم نے 30 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کے حسن علی نے 2 اور محمد محسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز نے پشارو زلمی کو فتح کیلئے 202 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اس دوران کرکٹ فینز کا کیسا جوش و خروش رہا آئیں تصاویر میں دیکھتے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو