اسلام آباد کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت شکست

پی ایس ایل فائیو کے اہم میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 7 رنز سے شکست دیدی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھلاڑی کم اور بارش زیادہ کھیلی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو فتح کیلئے 196 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن بارش کے باعث پشاور زلمی پورے اوورز نہ کھیل سکی۔ پشاور کے امام الحق اور کامران اکمل بیٹنگ کرنے آئے اور امام صرف 7 رنز بنا کر چلتے بنے، کامران اکمل نے 21 گیندیں کھیلیں اور 37 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، ٹام بینٹن نے 20 اور حیدر علی نے 16 رنز بنائے تھے جب بارش کے باعث میچ روکنا پڑگیا۔

اس سے پہلے اسلام آباد کے لیوک رونکی اور کولن منرو نے بیٹنگ کا آغاز کیا، کولن منرو 35 گیندوں پر 52 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ راحت علی نے رونکی کو اس وقت کیچ کرایا جب انھوں نے صرف 6 رنز بنائے تھے جبکہ رضوان حسین صرف 5 رنز بناکر واپس چلے گئے۔

شاداب خان نے 42 گیندوں پر 4 چھکے اور 5 چوکے لگائے ، انھوں نے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔ پشاور زلمی کے حسن علی نے 2 کارلوس بریتھ ویٹ ، وہاب ریاض اور راحت علی نے ایک ایک وکٹ لی۔

ٹرینڈنگ

مینو