برطانیہ: اگلے سال تک زندگی معمول پر آنا ناممکن

کورونا ویکسین مارکیٹ میں آنے تک برطانیہ میں زندگی معمول پر لانا ناممکن ہے، ویکسین کی تیاری کے بعد بھی کئی پابندیاں اگلے سال تک لگی رہیں گی۔

برطانوی اخبار کے مطابق وزرا کی کوشش ہے کہ اسکول اور دکانوں سمیت نظام زندگی چند ہفتوں میں بحال کردیا جائے مگر اب زندگی ماضی کی طرح نہیں ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق وبا پرکنٹرول کے بعد آج جیسی صورتحال نہیں رہے گی البتہ علامات ظاہر ہونے پر بیمار افراد کو اگلے برس بھی کم سے کم 7 دن گھروں پر رہنا پڑے گا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کا دعویٰ ہے کہ کورونا کی ویکسین ستمبر تک تیار کرلی جائے گی جس کے کارگر ہونے کے امکانات 80 فیصد ہوں گے ، حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی ویکسین کی عوام کو بڑے پیمانے پر فراہمی میں ایک سے ڈیڑھ سال لگ سکتا ہے۔ اس لئے سماجی فاصلے کی پالیسی طویل عرصے تک برقرار رہ سکتی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو