برطانیہ میں شٹ ڈاؤن

برطانیہ میں شٹ ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا، وزیراعظم بورس جانسن نے عوام سے کہا ہے کہ گھروں پر رہ کر کام کریں اور تمام غیر ضروری سرگرمیاں ترک کردیں۔

ڈاوننگ اسٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم نے خبردار کیا کہ کورونا وائرس اب تیزی سے پھیل سکتا ہے ، یہ وقت ہے کہ سخت اقدامات کئے جائیں، ریسٹورنٹس ، بارز ، سنیما جانا اور سفر کرنا محدود کردیا جائے، بڑی اجتماعات ختم کردیئے جائیں۔ انھوں نے بتایا کہ یہ صورتحال 12 ہفتے بھی برقرار رہ سکتی ہے اور لندن میں مقیم افراد ہائی رسک پر ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ وہ فی الحال اسکول بند کرنے کا حکم نہیں دے رہے لیکن صورتحال کا جائزہ لیتے رہنا ہوگا ، ضرورت پڑی تو ہاتھ ملانے پر پابندی بھی لگائی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ برطانوی حکومت نے یہ اعلانات ایسے وقت میں کئے ہیں جب لوگ ہاتھ ملانے کے بجائے صرف دعا سلام کو ترجیح دے رہے ہیں اور ملک میں مریضوں کی تعداد تشویشناک شرح سے بڑھ رہی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو