برطانیہ :21 ہزار اموات ،کینیڈا میں صورتحال خراب

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار تک پہنچ گئی، متاثرین 30 لاکھ 49 ہزار ہوگئے، امریکا میں مزید 1000، اسپین 331، اٹلی 333 ، فرانس 437 ، برطانیہ 360 ، ایران 96 ، کینیڈا 141 ، سعودی عرب 5 اور متحدہ عرب امارات میں 6 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

نیویارک میں صورتحال کنٹرول ہونے لگی، مزید 337 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور تعداد 22 ہزار 612 ہوگئی ہے، نیوجرسی میں 6 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جبکہ کیلی فورنیا میں 1700 سے زائد افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔ امریکا میں کورونا کیسز 10 لاکھ اور اموات 56 ہزار سے زائد ہیں ، گورنر نیویارک نے بتایا ہے کہ وہ ریاست کے کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن کی مدت 15 مئی تک بڑھا رہے ہیں۔

کینیڈا میں 2700 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ، ساڑھے 13 سو نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب متاثرین کی تعداد 48 ہزار سے زائد ہے۔

برطانیہ میں 30 مارچ سے ابتک کم ترین اموات ہوئی ہیں البتہ ہلاک افراد کی تعداد 21 ہزار سے زائد ہوچکی ہے، وزیراعظم بورس جانسن نے لاک ڈاؤن میں فوری نرمی کاامکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کا پہلا فیز ختم ہونے والا ہے۔ اسپین میں 23 ہزار 521 ، اٹلی میں 26 ہزار 977 اور فرانس میں 23 ہزار 293 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

سعودی عرب میں اموات 144 ہیں ، مزید 13 سو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور وبا سے ابتک 18 ہزار 811 افراد متاثر ہوچکے ہیں، کورونا نے متحدہ عرب امارات میں 82 افراد کی جانیں لی ہیں اور کیسز 10 ہزار 839 ہیں، ایران میں کئی دن سے اموات کی تعداد 100 سے کم ہے اور ابتک 5 ہزار 806 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو