برنی مضبوط ترین ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار

امریکا میں صدارتی امیدوار بننے کے ڈیموکریٹ خواہش مند برنی سینڈرز نے نیواڈا کاکس میں غیر معمولی ووٹ لے کر ریاست کا پارٹی انتخاب جیت لیا۔

اس فتح کے بعد برنی سینڈرز مضبوط ترین امیدوار بن کر ابھرے ہیں۔

نیواڈا میں جو بائیڈن کی بھی لاٹری کھلی ہے۔ امریکا کے سابق نائب صدر اور ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے ایک بار پھر خواہش مند جو بائیڈن اب تک اپنا کھاتا کھولنے میں ناکام رہے تھے۔

آئیوا کاکس میں ان کی بدترین پرفارمنس تھی جبکہ نیوہیم شائر پرائمری میں بھی وہ پانسہ پلٹنے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے ، اس کے بعد خدشات تھے کہ کہیں وہ دوڑ سے باہر ہی نہ ہوجائیں۔ نیواڈا کے بعد جو بائیڈن کی انتخابی مہم میں پھر سے جان پڑتی نظر آرہی ہے۔

پیعٹ بڈاجج جنہوں نے آئیوا کاکس جیت کر خود اپنے حامیوں کو بھی حیران کیا تھا اور نیوہیم شائر پرائمری میں بھی مومیمنٹم برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے تھے اس بار تیسری پوزیشن پر آئے ہیں۔

ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کون بنے گا اس کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا تاہم برنی سینڈرز نے اس بار نہ صرف لبرلز بلکہ ماڈریٹس کے ووٹ بھی حاصل کئے ہیں۔

اگر جیت کا یہ سلسلہ سپر ٹیوز ڈے کو بھی برقرار رہا تو صدارتی امیدوار بننے کے دیگر ڈیموکریٹ خواہش مندوں کیلئے برنی سینڈرز سے آگے نکلنا بہت مشکل ہوجائے گا۔

ٹرینڈنگ

مینو