بلوچستان: دہشت گردی، 3 ایف سی اہلکارشہید

محمد کامران

بلوچستان میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں تین ایف سی اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق  کوئٹہ میں ڈیوٹی پر مامور ایف سی اہل کاروں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 ایف سی اہل کار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ شہید اہل کاروں میں لانس نائیک سید حسین شاہ ، سپاہی فیصل محمود اور سپاہی نعمان الرحمان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کا دوسرا واقعہ  تربت میں پاک ایران بارڈرپر پیش آیا جہاں پیٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور ایف سی اہل کاروں پردہشت گردوں نےفائرنگ کی ، حملے میں 4 اہل کارزخمی ہوگئے۔

ٹرینڈنگ

مینو