بلوچستان: لاک ڈاؤن میں توسیع

بلوچستان میں کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے لاک ڈاؤن میں 19 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں مزید 2 ہفتے لاک ڈاؤن رہے گا۔ حکومت نے وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کی ہے ، خواتین اور بچوں کے علاوہ ڈبل سواری پر پابندی ہوگی ، صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی، 10 یا زیادہ افراد جمع نہیں ہوسکیں گے اور سماجی و مذہبی اجتماعات کا انعقاد بھی نہیں کیا جاسکے گا۔

لاک ڈاؤن کے باعث ایس او پیز پر عمل کرکے تعمیراتی صنعت اور زراعت سے وابستہ کاروبار، اشیا خورو نوش کی دکانیں، پیٹرول پمپس اور کال سینٹرز کھولنے کی اجازت ہوگی۔

تعلمی ادارے 31 مئی تک بند رہیں گے، شاپنگ مالز، سنیماگھر، شادی ہالز، ہوٹل اور شوروم نہیں کھولے جاسکیں گے۔

ٹرینڈنگ

مینو