بندر بائیک پہ آیا، بچہ لے گیا، ویڈیو دیکھیں

انڈونیشیا میں گھر کے باہر بیٹھے لوگوں کے ساتھ اس وقت حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جب ایک بندر نے کسی بچے کی بائیک سنبھالی اور دوڑاتا ہوا آکر دوسرے بچے کو ساتھ لے کر چلتا بنا۔

گلی میں کئی افراد اپنے گھروں کے باہر بیٹھے ہوئے تھے اور ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ جب بندر بائیک دوڑاتا ہوا ایک گھر کے قریب سے گزرا تو لوگ اسے حیرت سے دیکھنے لگے۔

دہلیز پر بیٹھے لوگ ابھی پلک بھی نہیں جھپک پائے تھے کہ بندر نے بائیک چھوڑی، بچہ سنبھالا اور اسے کھینچتا ہوا اپنے ساتھ چلتا بنا۔

نیلے نیکر میں ملبوس بچے کا باپ دوڑا تو بندر ڈر کے بھاگا اور بچے کی جان بچی۔

ٹرینڈنگ

مینو